آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہدایتکار شرمین عبید چنائے شارٹ فلم ورکشاپس کاانعقاد کریں گی

ہفتہ 4 اپریل 2020 12:30

آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہدایتکار شرمین عبید چنائے شارٹ فلم ورکشاپس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہدایتکار شرمین عبید چنائے شارٹ فلم ورکشاپس کاانعقاد کرینگی اس حوالے سے انہوں نے ایس او سی فلمز بینر اور ادارہ تعلیمی آگاہی نے چھ ماہ کے لئے فلم ورکشاپ کا انعقاد کرکے لئے معاہدہ کرلیا تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے اور اداکارہ تعلیم آگاہی نے چھ ماہ کے لئے ورکشاپ کرنے کا معاہدہ کرلیا جس کے مطابق مختلف نوجوانوں کو فلم کے حوالے سے ورکشاپ کروائی جائے گی اس حوالے سے چھ ماہ میں چھ مختلف فلمز بنائی جائے گی اور اس پروگرام کا نام سیانی سہیلیاں رکھا گیا ہے جس میں سکول کی نو سال سے لے کر انیس سال تک کی لڑکیاں جوکہ سوتھ پنجاب کے تین اضلاع سے ہوگئی جن میں مظفر گڑھ۔

(جاری ہے)

بہاولپوراور رحیم یار خان شامل ہیں جبکہ انہوں نے اس حوالے سے مکمل تیاری کرتے ہوئے ان لائن لیکچر دینے اور نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے پہلے مرحلے میی اپنے شاگردوں کو فلم میکنگ کے لئے تیار کیا ہیاس پروگرام کا نام سیانی سہیلیاں رکھا گیا ہے جس میں سکول کی نو سال سے لے کر انیس سال تک کی لڑکیاں جوکہ سوتھ پنجاب کے تین اضلاع سے ہوگئی جن میں مظفر گڑھ۔بہاولپوراور رحیم یار خان شامل ہیں۔جس میں 315لڑکیوں کو مختلف گروپ میں تقسیم کیا جائے گا جو کہ شوٹ فلمز بنائے گی جو چھ فلمیں مختلف گروپس نے بنائیں ہیں ان میں دی لائن وارئیر،مائی فائٹ فار ویمن رائٹ،مائی مدر مائی ہیرو،آئی ویل بھی فائٹ پائلٹ،وئن آئی گرو آپ اورآئی ہیو کونفیڈنس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :