(ن)لیگ بطور اپوزیشن جماعت تعمیر ی او رمثبت کردار ادا کر رہی ہے ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ‘ سعدرفیق

پارٹی کے رہنما اور اراکین مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ہیں ‘ رانا آصف حسین ڈیال سے گفتگو

ہفتہ 4 اپریل 2020 13:33

(ن)لیگ بطور اپوزیشن جماعت تعمیر ی او رمثبت کردار ادا کر رہی ہے ،عوام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے اور ہم نے حالات سے قطعاً مایوس نہیں ہونا ، مسلم لیگ (ن)بطور اپوزیشن جماعت اپنا تعمیر ی او رمثبت کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پارٹی رہنما رانا آصف حسین ڈیال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس وباء کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کے سربراہ کے طور پر غیر معمولی کارکردگی دکھا کر اپنی اہلیت کو ثابت کیا ہے اور اپنے تجربے کی بنیاد پر حکومت کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) بطور اپوزیشن جماعت اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اراکین اسمبلی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ رانا آصف حسین ڈیال نے کہا کہ قیادت کی ہدایات پر سیاست سے بالا تر ہو کر مستحق خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہے اور اس کی جڑیں عوام میں ہیں ، ہم اس برتری کو عوام کی مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔