عالمی سیز فائر کے مطالبے کے باوجود کئی مقامات پر پرتشدد لڑائی جاری

یمن، لیبیا اور افغانستان میں جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود لڑائی میں کمی نہیں دیکھی گئی، انتونیو گوٹیرش

ہفتہ 4 اپریل 2020 14:00

عالمی سیز فائر کے مطالبے کے باوجود کئی مقامات پر پرتشدد لڑائی جاری
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے عالمی سطح پر تمام تر لڑائیاں بند کر دینے کے مطالبے پر آٹھ فریقین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم کئی مقامات پر اب بھی لڑائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوٹیرش نے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں تمام مقامات پر سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کیمرون، وسطیٰ افریقی جمہوریہ، کولمیا، لیبیا، میانمار، فلپائن، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، یوکرائن اور یمن میں متحارب گروپوں کی جانب سے اس مطالبے پر مثبت ردعمل سامنے آیا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یمن، لیبیا اور افغانستان میں اس مطالبے کے باوجود لڑائی میں کمی نہیں دیکھی گئی ہے۔