Live Updates

حکومت کوروناکی وباء سے نبرد آزماہونے کیساتھ معیشت کو بھی ریسکیو کرنے کیلئے کوشاں ہے ‘ ہمایوں اختر خان

ہفتہ 4 اپریل 2020 14:19

حکومت کوروناکی وباء سے نبرد آزماہونے کیساتھ معیشت کو بھی ریسکیو کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کوروناوائرس کی وباء سے نبرد آزماہونے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی ریسکیو کرنے کیلئے کوشاں ہے ،مستحق طبقات کیلئے امداد ، مختلف ٹیکسز میں کمی ،یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں نرمی اور مختلف شعبوں کو ریلیف کیلئے مجموعی طو رپر 1200ارب سے زائد مختص کرنا غیر معمولی اقدامات اور حقیقی فلاحی ریاست کے قیام کی جانب قدم ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے نا مساعد معاشی حالات کے باوجود عوام کو کورونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں مشکلات سے بچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور یہ سلسلہ بلا تعطل جاری ہے ، جب تک عوام کو اس مشکل سے نجات نہیں مل جاتی اور ان کے معمولات زندگی بحال نہیں ہو جاتے حکومت تمام وسائل ان کے قدموں میں نچھاور کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کڑے وقت میں وزیر اعظم عمران خان نے مضبوط اعصاب کے ساتھ درست اور مثبت فیصلے کئے ہیں جنہیں ساری دنیا نے سراہا ہے، عوام سے وعدہ ہے کہ ان کی زندگیوں میں دوبارہ آسودگی اور خوشحالی لانے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے عوام کی روز مرہ زندگی میں آنے والی مشکلات کا ازالہ کرنے کے ساتھ معیشت کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اقتصادی ٹیم ہر لمحے بدلتی صورتحال کے مطابق شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پالیسی مرتب کر رہی ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن سے اپیل ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو متحد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہم جلد سے جلد اس مشکل سے نجات حاصل کر سکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات