Live Updates

بھارت میں مکمل لاک ڈائون سے انسانیت سوز واقعات نے وزیر اعظم عمران خان کودوراندیش لیڈر ثابت کر دیا‘ جمشید اقبال چیمہ

پنجاب حکومت کی جانب سے انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ‘ سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ

ہفتہ 4 اپریل 2020 15:02

بھارت میں مکمل لاک ڈائون سے انسانیت سوز واقعات نے وزیر اعظم عمران خان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، انصاف ویلفیئر ونگ کے سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کوروکنے کیلئے جزوی لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ، حکومت کی جانب سے مستحق افراد کی مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس کی رفتار کو بڑھایا جارہا ہے ، موجودہ حالات میں مخیر حضرات بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیںجو قابل تحسین ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے متحرک کارکنوں اور مخیر حضرات سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ بھارت میں مکمل لاک ڈائون کے اعلان بعد سامنے آنے والے انسانیت سوز واقعات نے ثابت کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دور اندیش لیڈر کا ثبوت دیتے ہوئے مکمل لاک ڈائون نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

حکومت کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اورمشکلات کا شکار ہونے والے افراد کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن وسائل خرچ کر رہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے اور تمام مراحل شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جارہے ہیں، صوبے میں ایک بھی مستحق امداد سے محروم نہیں رہے گا ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اب حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مخیر حضرات کا کردار قابل تحسین ہے اور حکومت مشکل وقت میں مستحق خاندانوں کی مدد کرنے والوں کی شکر گزارہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات