یہ سوچ کر پلازمہ عطیہ کیا کہ میری وجہ سے کسی کی جان بچ سکتی ہے

میری کوشش تھی کہ میں اپنی قوم کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی دوں،بیماری کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔پلازمہ عطیہ کرنے والے یحیٰ جعفری کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 4 اپریل 2020 15:00

یہ سوچ کر پلازمہ عطیہ کیا کہ میری وجہ سے کسی کی جان بچ سکتی ہے
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 4اپریل 202ء ) کورونا سے صحت یاب ہونیوالے مریض نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تو ڈاکٹرز اور وزارت صحت کی وجہ سے میں صحیتیاب ہو گیا،میری کوشش تھی کہ میں اپنی قوم کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی دوں،تاکہ جو خوف کی فضاء پھیلی ہوئی ہے اس سے ہم نکلیں۔اور مل کر اس بیماری کا مقابلہ کریں۔

اس لیے میں نے کوشش کی اگر میرے خون کی وجہ سے کسی کی جان بچ سکتی ہے تو میں اپنی ذمہ داری ادا کروں۔میں نے اپنا پلازمہ ڈونیٹ کیا ہے،امید ہے کہ یہ وائرس جلد ختم ہو گا۔جب کہ پریس کانفرنس کے دوران پلازمہ ڈونیٹ کرنے والے یحییٰ جعفری نے کہاکہ یہ وائرس تاریخ بن جا ئے گا لیکن ہماری کوشش یاد رکھی جائیگی، میری وجہ سے ملک کو کوئی فائدہ ہو تو میں حاضر ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے مجھے کورونا وائرس سے ہوئی بیماری سے شفا ملی ہے۔کرکٹر رومان رئیس نے یحیی جعفری سے متعلق کہا کہ یحیی جعفری کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں، چیمئن ٹرافی کی طرح کورونا سے جیتیں گے۔ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہاہے کہ کورونا وائرس پر تین محاذ پر لڑ رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اس سے بچائو، اس کے علاج اور معاشرے میں گھبراہٹ اور خوف کو ختم کرنا ہے۔

ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 90 فیصد متاثرین میں پلازما کی ضرورت نہیں پڑتی، ایف ڈی پلازمہ استعمال کر کے اینٹی باڈیز بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یحییٰ جعفری ایک ماہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، یحییٰ جعفری نے اپنا پلازما عطیہ کیا ہے ، یحییٰ جعفری کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہاکہ یحییٰ جعفری اپنے والدین کے ساتھ اپنا عطیہ دینے آئے ہیں اور ہم یحییٰ جعفری اور ان کے والدین کی ہمت کو داد دیتے ہیں۔