پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی سادگی سے منائی گئی

اعظم کالونی میں رضوان جنڈران مل کالونی میں محمد دین ابرار سومرو کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی

ہفتہ 4 اپریل 2020 16:49

پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی سادگی سے منائی گئی، اعظم کالونی میں رضوان جنڈران مل کالونی میں محمد دین ابرار سومرو کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ،اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی ملکی وعالمی سطح پرقومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محمد دین ابرار سومرو نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے وقت کے حکمرانوں کے سامنے گٹھنے ٹیکنے اورجان بخشی کے بجائے جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

پاکستان کو 1973 میں آئین دیا ،قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوایا،قوم و ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے منشور دیا۔آن وہ ہم میں نہیں ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم مکل کو درپیش بحرونوں سے نکال سکتے ہیں ۔انشا اللہ سربراہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے نانا کے منشور پر عمل کرتے ہوئے ملک و قوم کوترقی اور جمہوریت کو پروان چڑھائیں گے اور پارٹی ورکروں کو مایوس کی دلدل سے نکالیں گے۔