کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے افواج پاکستان ، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور محکمہ صحت نے جو اقدامات کیے ہیں اس کے خاطر خواہ مثبت اثرات برآمد ہورہے ہیں،ڈاکٹر حفیظ الرحمان

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 اپریل 2020 16:25

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے افواج پاکستان ، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے افواج پاکستان ، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور محکمہ صحت نے جو اقدامات کیے ہیں اس کے خاطر خواہ مثبت اثرات برآمد ہورہے ہیں اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کا جب دورہ کیا تو اس میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31تھی جبکہ ان میں سے 23کے رزلٹ پازیٹو آئے تھے جبکہ پانچ کے نیگٹو اسی طرح تین مریضوں کے ٹیسٹ اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں اس موقع پر چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور محکمہ صحت کے تمام افسران کے ساتھ ساتھ نرسنگ سٹاف ،پیرا میڈیکل سٹاف دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال میں آنیوالے ہر قسم کے مریضوں کے لیے ہسپتال کے مین گیٹ پر ایک ڈس انفیکشن بوتھ نصب کروایا ہے جبکہ جو مریض اور ان کے لواحقین ہسپتال میں علاج کے لیے آتے ہیں انہیں اس بوتھ سے گزار کر جس میں پانی اور کلورین کا چھڑکاؤ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال میں آنے دیا جاتا ہے جس کیوجہ سے بہتر صورتحال ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ لوگ جتنا اپنے آپ کو محدود رکھے گے اتنا ہی محفوظ رہینگے۔