الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میڈیکل سٹاف کے لیے گاؤن اور فیس ماسک دیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 اپریل 2020 16:28

الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میڈیکل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میڈیکل سٹاف کے لیے گاؤن اور فیس ماسک دیئے گئے تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنما یحی عبدالعزیز نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش اور صدر پی ایم اے ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر باسط الطاف کو میڈیکل سٹاف ،نرسنگ سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے گاؤن اور فیس ماسک دیئے جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش اور دوسرے تمام ڈاکٹرز نے ان کی اس کاوش کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :