وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا لنڈی کوتل میں قائم قرنطین سنٹر کا دورہ

ہفتہ 4 اپریل 2020 18:07

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا لنڈی کوتل میں قائم قرنطین سنٹر کا دورہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل میں قائم قرنطین سنٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی نے انہیں کورونا کی صورت حال کے پیش نظر ہسپتال میں تمام تر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی، وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں اور وہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں اپنے حلقے کے عوام کی ہر ممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے قرنطینہ سنٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل میں قائم آئسولیشن وارڈ میںبہتر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی، پیر نورالحق قادری نے ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ہسپتال کے جملہ سٹاف اور میڈیا نمائندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل حالات میں حکومت اور قوم کا ساتھ دیا ہے، اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر عمران یوسفزی اور خیبر پولیس فورس کے اہلکار بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :