معروف گلوکار سلمان احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

تین روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھا، طبیعت ناساز ہے، ابھی میں گھر پر قرنطینہ میں ہوں۔ معروف گلوکار سلمان احمد کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 اپریل 2020 19:03

معروف گلوکار سلمان احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل 2020ء) معروف گلوکار سلمان احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، تین روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھا، طبیعت ناساز ہے، ابھی میں گھر پر قرنطینہ میں ہوں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ معروف گلوکار سلمان احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ3 روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹرز کے کہنے پرکورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ میں گھر پر قرنطینہ میں ہوں۔ طبیعت بھی ناساز ہے۔ دوسری جانب ومی ادارہ صحت کی غیرتصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کے متنازع نتائج آنا شروع ہوگئے، ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ پہلے پازیٹو پھر 24 گھنٹے بعد ہی نیگٹو آگیا، نتائج مشکوک ہونے سے این آئی ایچ کی ٹیسٹنگ صلاحیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی ایچ کی ٹیسٹنگ صلاحیت کے غیرمعیاری ہونے سے کورونا وائرس کے مریضوں کے مشکوک نتائج آنے لگ گئے۔ ایک شخص کا ٹیسٹ کیا گیا جو پہلے مثبت آیا لیکن اگلے روز دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو منفی آگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پمز کے آرتھوپیڈک کے ٹیکنیشن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو پورے شعبے کو بند کردیا گیا۔ اور شعبے کے دوسرے لوگوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

لیکن اگلے ہی روز جب اسی شخص کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو نتائج منفی آگئے۔ خیبرپختونخواہ یونیورسٹی نے بھی ٹیسٹنگ کٹس کو غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ٹیسٹنگ کٹس کے نتائج مشکوک آ رہے ہیں، ان کی رپورٹس مستند نہیں ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے بھی غیرمعیاری ٹیسٹنگ کٹس کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

اسی طرح سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ہفتہ کو حکومت نے رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز بارے بھی عدالت کو آگاہ کردیا، عام اور سنگین اور تشویش ناک کیسز کی متوقع تعداد بارے بھی آگاہ کردیا ، جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 25 اپریل تک کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے، 7 ہزار کیسز سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں، اڑھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 41 ہزار معمولی نوعیت کے کیسز ہوسکتے ہیں، 25 اپریل تک کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سے کم ہوگی،25 اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں اضافہ کیا جائے گا۔ 366 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا۔