پشاور سے باڑہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،ترجمان گورنر ہائوس

ہفتہ 4 اپریل 2020 20:38

پشاور سے باڑہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے پشاور سے باڑہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے،ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق در حقیقت گورنر خیبرپختونخوا نے جمعہ کے روز باڑہ میں راشن تقسیم کی تقریب میں شرکت کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن گورنر نے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو ترک کرتے ہوئے بزریعہ روڈ باڑہ کا دورہ کیا اور باڑہ میں تاخیر کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، ترجمان گورنر ہاس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سابقہ گورنرز کے مقابلے میں انتہائی کم اور شدید ضرورت کے باعث ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر من گھرٹ خبریں ڈالی جا رہی ہیں جو بد نیتی اور محض کردار کشی پر مبنی ہیں۔