ایک سال کے دوران پہلی بار مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے، اسد عمر

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کا حساب لگانے کیلئے حساس قیمت انڈیکس انتہائی درست اقدام ہے، وفاقی وزیر

ہفتہ 4 اپریل 2020 21:10

ایک سال کے دوران پہلی بار مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران پہلی بار مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حساس قیمت انڈیکس میں 9.27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،ایک سال سے زیادہ کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب یہ سنگل ہندسہ میں آیا ہے اور یہ 14 ماہ میں سب سے کم اضافہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کا حساب لگانے کیلئے حساس قیمت انڈیکس انتہائی درست اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :