کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی مہم

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروگریسیو گروپ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے علاقے میں کلورین سپرے کرایا

ہفتہ 4 اپریل 2020 20:36

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی مہم
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل 2020ء) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی مہم ، گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروگریسیو گروپ نے  سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے علاقے میں کلورین سپرے کرایا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں کلورین سپرے کرویا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروگریسیو گروپ نے بھی لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے علاقے میں کلورین سپرے کروایا ہے۔

(جاری ہے)









اس دوران علاقے میں ایم این اے وحید عالم، سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی ، عاصم نصیر ، سعود عزیز ممبر جم خانہ پرویز بھنڈارہ جسٹس ریٹائرڈ شاہد مبین ، سابق چیف سیکرٹری نسیم قریشی، نصیر الدین سمیت اہم شخصیات کے گھروں کو ڈس انفکیڈڈ کر دیا گیا۔ علاقے کے750 گھروں کو ڈس انفکیڈڈ کرنے کی مہم میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ۔ اہل علاقہ کی جانب سے صحت عامہ کے کام کروانے پر ضلعی حکومت اور پروگریسیو گروپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :