والٹ ڈزنی کاکورونا وائرس سے کاروباری سرگرمیوں کے تعطل پر کچھ ملازمین رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ

ہفتہ 4 اپریل 2020 22:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) امریکی ماس میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کے تعطل کے باعث وہ اپنے کچھ ملازمین کو رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے اس کی کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے،اس کے تمام پارکس، ہوٹلز اور دوسری کاروباری سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں اس لیے کچھ ملازمین کو رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جس پر جلد عمل کیا جائے گا، تاہم اس عرصے کے دوران متاثرہ ملازمین کو ہیلتھ کیئر کی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔یاد رہے کہ والٹ ڈزنی کے قریباً 1 لاکھ 77 ہزار ملازمین ہیں۔