صدر ٹرمپ نے انٹیلیجنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کر دیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 22:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلیجنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرینی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔انٹیلیجنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کے انکشاف کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔