ساہیوال: مشتبہ مریضہ فو زیہ علمدار کی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں موت

آئی سی یو یونٹ کی صفائی کرا ئی گئی، جراثیم کش ادویات کے سپرے ،یونٹ کے ڈاکٹروں ،سٹاف نر سوںاور دیگر ملازمین سمیت36۔افراد کو آئسو لیشن میں دا خل کرا دیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا وائرس کی مشتبہ مریضہ فو زیہ علمدار کی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں موت کے بعد آئی سی یو یونٹ کی صفائی کرا ئی گئی اور جراثیم کش ادویات کے سپرے کئے گئے ۔اور آئی سی یو یونٹ کے ڈاکٹروں ،سٹاف نر سوںاور دیگر ملازمین سمیت36۔افراد کو آئسو لیشن میں دا خل کرا دیا گیا ہے۔

اور جبکہ اس وارڈمیں دا خل چار مریضوں کو آئسو لیشن وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔اورمحکمہ صحت کی ایک ٹیم نے انکوائری شروع کر دی ہے کہ امریکہ پلٹ سید علمدار شاہ،ان کی بیوی فوزیہ علمدار مر حومہ کی شادمان ٹائون میں آمد اورہسپتال میں امریکہ اورایران میں زیارات پر جانے کی ہسٹری چھپانے کی وجہ کیا تھی۔

(جاری ہے)

مر حومہ فوزیہ علمدار کو ایوننگ شفٹ کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹرا سد کے آئسو لیشن وارڈ کو بھیجنے کے فیصلہ کو میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الوحید کی طرف سے تبدیل کیوں کرایا گیا ۔

اس سلسلہ میں مکمل رپورٹ سیکرٹری صحت پنجاب اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے طلب کر لی ہے۔جبکہ ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الوحید اور پر نسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی کو ان کے گھروں میں آئسو لیشن کے لئے محدود کر دیا گیا ہے۔جبکہ محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے امریکہ پلٹ علمدار حسین شاہ ،انکے داماد موسیٰ اور گھر کے دیگر چار افراد کے ٹیسٹ لیکر انہیں گھر تک محدود کر دیا گیا ہے اور ان کو گھر کو آئسو لیشن وارڈ قرار دے دیا گیا ہے۔