اطالوی وزیر اعظم کے سیکورٹی سکواڈ میں شامل پولیس اہلکار کورونا وائرس کے باعث ہلاک

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:51

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) اطالوی وزیر اعظم کے سیکیورٹی سکواڈ میں شامل پولیس اہلکار کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گیا۔ 52 سالہ گیورجیو میں مارچ کے آخر میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے گزشتہ دو ہفتوں سے وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کی تھی تاہم اس کے باوجود احتیاطی تدابیر کے طور پر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا ۔ اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں پر اب تک 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد وائرس کا شکار ہیں۔