مصر کے مرکزی کینسر ہسپتال کے طبی عملے کے 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

اتوار 5 اپریل 2020 00:03

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) مصر کے مرکزی کینسر ہسپتال کے طبی عملے کے 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 3 ڈاکٹرز اور 12 نرسز شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قاہرہ کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر حاتم عبدالقاسم نے طبی عملے کے 15 افراد میں وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد اب آئیسولیشن میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طبی عملے کے متعدد افراد دوسری جگہوں پر بھی کام کرتے ہیں اس لئے یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ انفیکشن کہاں سے پھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں مریضوں سے ملاقات کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ مصر کے ہسپتالوں میں کئی افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد کئی ہسپتالوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ مصر میں اب تک وائرس سے 66 ہلاکتیں اور 985 افراد میں وائرس ریکارڈ ہوا ہے۔ شمالی افریقن ملک نے مہلک وباء پر قابو پانے کیلئے رات کے وقت کرفیو سمیت سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور کئی گاہوں کورنٹین میں ہیں۔ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے بھاری جرمانے اور سخت سزائیں دینے کا بھی حکم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :