محکمہ ایکسائز پولیس کراچی کی ٹیم کی کارروائی،کار سے 13 کلو گرام چرس برآمد ،ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے

اتوار 5 اپریل 2020 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) محکمہ ایکسائز پولیس کراچی کی ایک ٹیم نے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول انسپکٹر محمد زبیر لاکھو کی سربراہی میں خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ تعاقب کرتے ہوئے خیر آباد امن چوک منگھو پیر کے نزدیک سے کار نمبر۔ اے کے ایس - 584 سے 13 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔

(جاری ہے)

کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمے کے افسران اسی لگن کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھیں گے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور عملے کو تعریفی اسناد اور انعامات دئیے جائیں گے۔#

متعلقہ عنوان :