اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے چینی کمپنیوں نے غور شروع کردیا

اتوار 5 اپریل 2020 12:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) نجکاری کمیشن (پی سی) نے پاک چین انویسٹمنٹ کمپنی (پی سی آئی سی) اور بینک آف چائنا (بی او سی) کے ساتھ پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی بحالی کے مقصد کے لیے افرادی قوت، مالی اور ٹیکس سے متعلق پہلا مسودہ شیئر کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیشن نے کہا کہ پی سی آئی سی اور بی او سی کے ساتھ مالی مشیروں کی خدمات کا معاہدہ (ایف اے ایس ای) پہلے ہی دستخط کرچکا ہے اور چین کے سینوسٹیل کی ایک ٹیم حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔

نجی ٹی وی کیم طابق اعلامیے میں کہا گیا کہ افرادی قوت، مالی اور ٹیکس کی واجب الادا کا مسودہ وزارت صنعت و پیداوار اور پی ایس ایم انتظامیہ کے ساتھ کو پیش کردیا گیا جو رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے اور نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کی منظوری کے لیے مجوزہ مسودے کو پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :