نجی کمپنیاں ملازمین کو بیروزگار نہ کریں تنخواہ حکومت دے گی، سعودی فرمانروا

ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچانے کے لیے تین ماہ کی 60فیصد تنخواہ حکومت ادا کریگی ،بیان

اتوار 5 اپریل 2020 12:15

نجی کمپنیاں ملازمین کو بیروزگار نہ کریں تنخواہ حکومت دے گی، سعودی فرمانروا
ْریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند نجی کمپنیوں کے ملازمین کو حکومت کی جانب سے 60 فیصد تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث بند صنعتوں کے نجی ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچانے کے لیے 60 فیصد تنخواہ حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شاہی فرمان میں صنعت کاروں کو اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل گھڑی میں تین مہینے کے لیے حکومت ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہ کا 60 فیصد تک ادا کرے گی۔سعودی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث صنعتیں بند ہیں اور ڈیلی ویجز اور تنخواہ دار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اس لیے صنعت کاروں کو یہ رعایت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :