فلسطینیوں کے مارچ میں522مزاحمتی حملے،10صہیونی زخمی

مزاحمتی حملوں میں براہ راست فائرنگ، مسلح جھڑپوں، چاقو حملے، پٹرول بم کے طریقے استعمال کیے گئے،رپورٹ

اتوار 5 اپریل 2020 12:25

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2020 کو فلسطینی شہریوں کی جانب سے 522 مزاحمتی حملے کیے گئے جن میں 10 صہیونی زخمی ہوئے۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 30 موثر کارروائیاں شامل تھیں۔ پانچ اسرائیلی غرب اردن اور پانچ القدس میں زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کے خلاف مزاحمتی حملوں میں براہ راست فائرنگ، مسلح جھڑپوں، چاقو سے حملے، پٹرول بم اور آتش گیر بموں کے طریقے استعمال کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے قائم کردہ چوکیوں بالخصوص جلجولیا، حوارہ، جبارپ، شفاط اور قلقلیہ میں سڑکیں اور راستے بند کرنے کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرے کیے۔فلسطینیوں کی طرف سے قابض صہیونی فوج کے خلاف فائرنگ کے فائرنگ کے دو، بم نصب کرنے کی دو، آتش گیر بموں اور پٹرول بموں کے 26 اور دیگر متفرق مزاحمتی کارروائیوں میں 182 متفرق طریقے استعمال کیے گئے۔