اوپیک اور پلس گروپ کا اجلاس آج، تیل قیمتوں پر تبادلہ خیال ہو گا

اتوار 5 اپریل 2020 12:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) اوپیک اور اوپیک پلس گروپ کا اجلاس سعودی عرب کی درخواست پرآج (پیر کو) منعقد ہو گا، صدر ٹرمپ نے روس اور سعودی عرب سے اپیل کی ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پیداوار کم کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اوپیک اور اوپیک پلس ممالک کا اجلاس آج(پیر کو) طلب کیا گیا ہے جس میں کورونا وائرس کے سبب عالمی معیشت پر اثرات، خام تیل کی پیداوار اور قیمتوں سے متعلق معاملات طے کرنے کیلئے سعودی عرب اور روس سمیت تیل پیدا کرنے والے ممالک کے نمائندے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے منڈیوں پر دباؤ ہے، روس اور سعودی عرب قیمتوں میں استحکام کیلئے پیداوار کم کر دیں۔ اس حوالے سے روس کیا موقف اپناتا ہے آج کے اجلاس میں فیصلہ سامنے آئے گا۔