کرو نا وا ئر س سے بچائو کے لئے تما م تر احتیا طی تدا بیر کو اپنا تے ہوئے مفاد عامہ کے منصو بوں کو آگے بڑ ھایا جائے، کمشنر راولپنڈی

اتوار 5 اپریل 2020 12:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں احتیاط انتہائی ضروری ہے جس کے لئے لاک ڈائون ناگز یر ہے تاہم ہماری معاشی حالت اس وقت بہت عرصے تک کاروبار و صنعت بند کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی، مزدور طبقہ بھی اس بوجھ تلے دب رہا ہے لہذا دفاتر میں نئے اصولوں کو متعارف کرواتے ہوئے اپنا روٹین کا کام جاری رکھا جائے تاکہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جاسکے، اس سلسلے میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تمام تر احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ ایسا کرنے سے ہم نہ صرف عوامی مفاد کے کاموں کو بلا تعطل جاری رکھ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ بھی روزمرہ کاموں میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، کمشنر آفس راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے متعلقہ منعقد جائزہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے عمارہ خان، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نازیہ پروین سدھن، اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) سبطین کاظمی، عمران علی ایکسئین بلڈنگ، ایم ڈی واسا افتخار احمد و د یگر متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی، اس موقع پرکمشنر راولپنڈی کو لئی ایکسپریس وے، سیف سٹی پراجیکٹ اور پارکنگ پلازہ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، کمشنر نے ہدایت کی کہ لئی ایکسپریس وے فنانشل ماڈل کو آئندہ ہفتے تک مکمل کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ لینڈ ایکوزیشن کے لئے تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے کہ کتنی زمین سٹیٹ لینڈ، کتنی پرائیویٹ اور کتنی رائٹ آٖف وے میں آتی ہے، کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاک ڈائون کی وجہ سے جو ٹا رگٹس پورے نہیں کئے جا سکے ان کو اب تیز رفتاری اور شفافیت سے آگے بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :