بلوچستان کے تمام اضلاع میں مستحقین اور دہاڑی دار طبقہ کو راشن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جام کمال خان

اتوار 5 اپریل 2020 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں مستحقین اور دہاڑی دار طبقہ کو راشن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کواپنے ایک ٹویٹر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ راشن فراہمی کے پہلے فیز میں 150000خاندان مستفید ہوںگے۔ وزیراعلیٰ کا یہ بھی بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیرات اور دیگر شعبوں کے لئے سروسز اور دیگر صوبائی ٹیکسوں کی چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ اور دیگر پروگراموں کے ذریعے مستحقین کی مالی مدد کا آغاز بھی جلد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :