وزیر اعلی سندھ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو بھی سندھ کا حصہ سمجھیں ابتک تنخواہیں دی گئیں ہیں نہ اضافی تنخواہیں رباب جعفری/ غلام مصطفی

کرونا وائرس سے کراچی کے بلدیاتی ادارے بھی متاثر ہیں,یوسیز کے ملازمین کو بلا لیا گیا لیکن راشن کی تقسیم سے محروم رکھا گیا ، آفیسرز ایکشن کمیٹی

اتوار 5 اپریل 2020 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) آل پاکستان آفیسرز ایکشن کمیٹی سندھ کی سینئر وائس چیئرپرسن رباب جعفری ، وائس چیئرمین غلام مصطفی نے وزیر اعلی سندھ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو بھی سندھ کا حصہ سمجھیں ابتک نہ تنخواہیں دی گئیں ہیں نہ اضافی تنخواہیں۔انکے ۵۲ مارچ تک تنخواہوں کی ادائیگی کے دعوی ہوا ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے کراچی کے بلدیاتی ادارے بھی متاثر ہیں ۔

(جاری ہے)

یوسیز کے ملازمین کو بلا لیا گیا لیکن راشن کی تقسیم سے محروم رکھا گیا ہے۔ملازمین و افسران شدید مشکلات کا شکار ہیں۔میئر کراچی نے ابتک جون کی اضافی تنخواہیں نہ دیکر ظلم کی حد کی ہوئی ہے۔ نا اہل افسران اور کمیشن مافیا ملازمین کے لئے رقوم نہیں ہونے دیتی۔ مرجانے والوں کو معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ افسران کو اداروں کے سپرد کرکے انکے ہارٹ اٹیک کا بندوبست کردیا جاتا ہے۔ میئر ، ڈپٹی میئر اقتدار اور آسائشوں کے مزے لے رہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ ، وزیر بلدیات خصوصی توجہ دیں اور تنخواہیں ادا کرائیں ۔