پولیس نے ٹرک میں چھپ کرکراچی سے مانسہرہ جانیکی کوشش ناکام بناتے ہوئی43افرادکوپکڑلیا

اتوار 5 اپریل 2020 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) کراچی سے مانسہرہ مال بردار ٹرک میں چھپ کر جانے والے 43 افراد کو پولیس نے پکڑلیا۔آرٹلری میدان اور سول لائنز پولیس نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے مانسہرہ جانے کی کوشش کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تمام افراد مال بردار ٹرک کے ذریعے کراچی سے مانسہرہ جانا چاہتے تھے۔حراست میں لیے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس نے کراچی سے باجوڑ غیر قانونی طور پر جانے والے افراد کو حراست میں لیا تھا۔ تمام افراد ڈمپر میں چھپ کر جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :