متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، سفیر حماد عبید

اتوار 5 اپریل 2020 16:35

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ صبح متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے پاکستانی بھائیوں کے لیے 11 ٹن طبی امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی،ہم غیر معمولی حالات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے دنیا کے ساتھ کھڑے ہونے کی عزم کی تجدید کرتے ہیں۔