fکورونا، LNG پاور پلانٹس کی نجکاری موخر کرنے کا عندیہ

اتوار 5 اپریل 2020 19:20

Yاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں سومرو عندیہ دے چکے ہیں کہ نیشنل اور انٹریشنل مارکیٹ کی تیزی سے بدلتی صورتحال،حقائق اور تجزیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل این جی پاور پلانٹس نجکاری کی ٹائم لائن پر نظر ثانی کی جائے گی۔