ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال میں14 ڈاکٹرزکے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
ڈاکٹروں کے ٹیسٹ پازیٹوآنے پرانہیں آئسولیٹ کردیا گیا، جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان ڈاکٹرز نے کن کن مریضوں کا چیک اپ کیا ہے۔ صدر وائی ڈے ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرنعمان چودھری کی تصدیق
ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 اپریل 2020 21:23
(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 45 ہوگئی ،3535نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3121 تک جاپہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں353 کیسز سامنے آئے جن میں سے پنجاب میں 293، سندھ میں 51، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 3، 3 کیسز کی تصدیق ہوئی،نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3121 ہوگئی ہے۔پنجاب میں اب تک مزید 293 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1380 ہو گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق 600 عام شہریوں، 443 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 309 زائرین سینٹرز اور 28 قیدیوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں تاہم این ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔صوبے میں وائرس سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔سندھ میں اتوار کو ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک جاپہنچی ہے جس میں سے 13 ہلاکتیں کراچی اور 2 حیدر آباد میں ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 881 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 37، لاڑکانہ میں 6، حیدر آباد میں 4، نوشہروفیروز میں 2 ، سکھر اور سجاول میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ سندھ میں مزید کئی مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس سے 123 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 78 ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر میں مزید 3 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹرنجیب نقی کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق میرپور سے ہے جنہیں آئسو لیشن میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مریضوں سے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 372 ہے۔خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 30 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189ہو گئی ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 38 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 206 ہوگئی ہے۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.