راولپنڈی ہسپتال میں کورونا مریضوں کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیا گیا
ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی سے بزرگ مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگئی، خدارا! مجھے گھربھیجا جائے، میرے پاس پینےکو پانی بھی نہیں ہے، میں گھرمیں مرنا چاہتا ہوں، لیکن یہ مجھے زندہ نہیں نکالنا چاہتے۔ کورونا کے بزرگ مریض ساجد ہاشمی کی اردوپوائنٹ سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 اپریل 2020 21:46
(جاری ہے)
میں کہہ کہہ کرتھک گیا لیکن میرا کمبل نہیں بدلا گیا، ایم ایس نے بھی دورہ کیا لیکن اس کے باوجود مجھے کمبل نہیں دیا گیا۔
مجھے مجبواً بازار سے نیا کمبل منگوانا پڑا۔ میری یہاں پر شوگر کنٹرول نہیں ہورہی۔ میرا شوگر لیول 265 ہے، فاسٹنگ میں170ہے۔ میرا بلڈ پریشر بھی بڑھ چکا ہے، میری یہاں ہسپتال میں بالکل دیکھ بھال نہیں کی جارہی، ہسپتال انتظامیہ مجھے زندہ یہاں سے نہیں نکالنا چاہتی۔ میری اہلیہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ میں گھر جا کر مرنا چاہتا ہوں۔ میری مدد کی جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے ہسپتال میں چار جگہ شفٹ کیا گیا اس دوران میرا سارا سامان چوری ہوچکا ہے۔ مجھے گھر شفٹ کیا جائے، گھر میں میری دیکھ بھال کیلئے سب کچھ ہے۔ میرے محکمے کی طرف سے جو بھی چیز چاہیے میں سب کچھ کرنے کو تیارہوں۔ میرے پاس یہاں پانی پینے کو نہیں ہے۔ میں پانی پینے کا محتاج ہوگیا ہوں۔ میں یہاں اکیلا پڑا ہوں، کوئی دیکھ بھال نہیں ہورہی۔ اللہ کیلئے میری جان چھڑوا دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.