ٹورنٹو سے پرواز لے کر وطن واپس آںے والے پی آئی کے 2 پائلٹس میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق

دونوں پائلٹس کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 اپریل 2020 10:51

ٹورنٹو سے پرواز لے کر وطن واپس آںے والے پی آئی کے 2 پائلٹس میں کورونا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) ٹورنٹو سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 2 پائلٹس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دونوں متاثرہ پائلٹس کو لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے کا یہ عملہ ٹورنٹو سے پرواز لے کر وطن واپس پہنچا تھا۔عملے میں کرونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی تھی۔

محکمہ صحت کی جانب سے سے پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر ارکان کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔دونوں پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔جبکہ عملے کے باقی تین ارکان کو بھی الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ300سے زائد مسافر گزشتہ روز پی آئی اے کی خصوصی پرواز ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پہنچے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 25 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہیلتھ ملازمین کا ٹیسٹ اور امیگریشن، اے ایس ایف اور سی ایاے سمیت دیگر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے دیگر ملازمین کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق پرواز میں 300 سے زیادہ مسافر تھے، اور یہ ایک ہی پرواز تھی جو ٹورنٹو اور استنبول سے ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچی۔اس صورتحال کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازمین نے فوری حفاظتی لباس فراہم کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔