مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں میں 3.38 فیصد اضافہ

پیر 6 اپریل 2020 12:01

مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں میں 3.38 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.38 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء تا فروری 2020ء مشرقی ایشیاء کے ممالک چین، ہانگ کانگ، جاپان وجنوبی کوریاء کو1.620 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.38 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مشرقی ایشیاء کے ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 1.567 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔

تاہم فروری2020ء میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 4.27 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی، رواں سال فروری میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کو174.502 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات کی گئیں، گزشتہ سال فروری میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 181.956 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔مالی سال 2018-19ء میں چین، ہانگ کانگ، جاپان وجنوبی کوریا سمیت مشرقی ایشیاء کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.561 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :