اقرا عزیزبھی قرنطینہ میں کھانا پکانے لگیں

اداکارہ اقرا عزیزنے فوٹوگرافی سیکھنے کے ساتھ ساتھ اب کھانا پکانا بھی شروع کردیا

پیر 6 اپریل 2020 12:51

اقرا عزیزبھی قرنطینہ میں کھانا پکانے لگیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) دلکش اداکارہ اقرا عزیز بھی اب قرنطینہ کے دوران کھانے پکانے لگیں۔کورونا وائرس کے باعث بہت سے فنکاروں نے قرنطینہ میں منفرد مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں جن کوکرنے میں وہ دلچسپی کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ اقرا عزیزنے فوٹوگرافی سیکھنے کے ساتھ ساتھ اب کھانا پکانا بھی شروع کردیا ہے۔اداکارہ نے گزشتہ روزآلوکوفتے کے تیارسالن کی تصویرشیئرکی تھی جس پرمداحوں نے کھانے کے خوش شکل ہونے کی خوب تعریف کی۔اوراب اداکارہ نے آلوگوشت کی تصویرشیئرکی جو نہ صرف خوش شکل بلکہ ذائقہ داربھی لگ رہا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مداحوں سے پوچھا کہ کسی کو آلو گوشت کھانا ہی جس پران کے مداح دلچسپ جواب دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :