بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں تشویشناک حد تک اضافہ، 118 افراد لقمہ اجل بن گئے

پیر 6 اپریل 2020 13:07

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں تشویشناک حد تک اضافہ، 118 ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جبکہ مہلک دائرس سے اب تک 118 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے پیر کو وزارت صحت کی جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں تک پھیل چکا ہے اور اب تک 4067 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر میں سب سے زائد متاثر ہوئی ہے جہاںسات سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تامل ناڈو میں571 افراد کورونا وائرس سے متاثرہ میں مبتلا ہیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں 503 افراد متاثر ہیں۔ جنوبی ریاست تلنگانہ میں کورونا سے اب تک 321 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں 314 اور راجستھان میں 253 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

ریاست اتر پردیش میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد227 ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کورنا وائرس کے متاثرین کی تعداد 106 ہے ۔ ملک کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں 165 اور گجرات میں 122 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس پنجاب، مغربی بنگال، بہار، ہریانہ اور ہماچل پردیش کی ریاستوں کے علاوہ مرکز کے زیرانتظام تمام علاقوں تک پھیل چکا ہے۔