ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

پیر 6 اپریل 2020 13:11

ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ترجمان مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا کے خلاف ہمارا واحد ہتھیار ہیں، تحصیل یونین کونسل اورضلعی سطح پر ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی پہنچانا ناگزیر ہے ۔تمام ڈاکٹرز جو کورونا کے مریضوں کا ٹیسٹ کر رہے ہیں اُن کا ٹیسٹ کرایا جائے کیونکہ ان کی زندگیاں دائو پر لگی ہیں۔ بتایا جائے کہ ریلیف کا سامان صوبوں کو کب ملے گا۔