پنجاب میں لاک ڈائون میں 7 روز کی توسیع کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری

پیر 6 اپریل 2020 13:21

پنجاب میں لاک ڈائون میں 7 روز کی توسیع کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں لاک ڈائون میں 7 روز کے لیے توسیع کردی ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں لاک ڈائون میں ایک ہفتے تک توسیع کردی گئی ہے۔ جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈائون رہے گا۔

(جاری ہے)

اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جب کہ دودھ اور دہی کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلیں گے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈان کی مدت میں اضافہ پنجاب میں کرونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ان پر ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :