نغمانہ ہاشمی کی کورونا وائرس صورتحال کے دوران بھی سی پیک کے بروقت اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی تصدیق

پیر 6 اپریل 2020 13:30

نغمانہ ہاشمی کی کورونا وائرس صورتحال کے دوران بھی سی پیک کے بروقت اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران بھی سی پیک کے بروقت اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی تصدیق کی ہے جبکہ انہوں واضح طور پر کہا ہے کہ اس دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے تمام احتیاطی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے تسلسل سے آگے بڑھنے کا سفر پاکستان کی اقتصادی ترقی اور صنعتی کاری کے فروغ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفیر نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے چین کے قائدانہ مثالی کردار کی بھی تعریف کی۔