حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے ترقیاتی کاموں پر99.238 ارب روپے خرچ کئے،

تکمیل مارچ 2028ء تک متوقع ہے، حکام وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات

پیر 6 اپریل 2020 13:30

حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے ترقیاتی کاموں پر99.238 ارب روپے خرچ کئے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) حکومت نے فروری 2020ء تک دیامر بھاشا ڈیم کے ترقیاتی کاموں پر 99.238 ارب روپے خرچ کئے ہیں اور اس منصوبے کے حوالے سے زمین کی خریداری کیلئے 93.9 ارب روپے فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اس منصوبے پر 61 ارب روپے مختص کئے ہیں جس میں آبادکاری پر 22 ارب روپے اور تعمیرات سے متعلق سرگرمیوں کے لئے 39 ارب روپے شامل ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم کو 6 بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مرحلہ وار الگ الگ معاہدے کئے جائیں گے۔ منصوبہ کا ڈیم کا حصہ ستمبر 2027ء تک مکمل ہونے کی امید ہے جبکہ مارچ 2028ء میں مجموعی طور پر تکمیل متوقع ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر سے ملک کو سستی بجلی اور آبی ذخیرہ فراہم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :