وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نجی سکولوں کی فیس میں20فیصد کمی، ماہانہ بنیادوں پر وصولی کی پابندی کرانے کا فیصلہ

سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا ،نکالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

پیر 6 اپریل 2020 14:36

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نجی سکولوں کی فیس میں20فیصد کمی، ماہانہ بنیادوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پنجاب حکومت نے تعطیلات کے دوران تمام نجی سکولوں کی فیس میں 20فیصد کمی اور ماہانہ بنیادوں پر فیس وصولی کی پابندی کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنے بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام نجی سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے ۔اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔