Live Updates

لیگی رہنمائوں نے 210 حفاظتی کٹس شیخ زید ہسپتال کے طبی عملے کے حوالے کر دی

پیر 6 اپریل 2020 14:36

لیگی رہنمائوں نے 210 حفاظتی کٹس شیخ زید ہسپتال کے طبی عملے کے حوالے کر ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر لیگی رہنمائوں نے 210 حفاظتی کٹس شیخ زید ہسپتال کے طبی عملے کے حوالے کر دی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نزیر اور سعدیہ تیمور نے شیخ زید ہسپتال کے طبی عملے میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس پر حکمت عملی بنانے میں ناکام رہی ہے۔جب تک اسکریننگ کا دائرہ کار نہیں بڑھائیں گے درست ڈیٹا سامنے نہیں آئے گا۔حکومت اس اہم معاملے پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے کام لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک وسیم اکرم پلس کے اقدامات کسی کے کام نہیں آئے۔

لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم طبی عملے،قانون نافظ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پہلے فیز میں 10 ہزار کٹس تقسیم کر دی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ احتیاطی تدابیر کیساتھ ساتھ تعریف کا جذبہ بھی قوم میں بیدار کرنا چاہیے۔تفتان والے معاملے پر غلطی کی گئی۔ا نہوںنے کہاکہ لاک ڈان کے معاملے پر بھی ہماری حکومت تذبذب کا شکار ہے۔چائنیز نے بھی کہہ دیا ہے کہ 28 دن کا لاک ڈان ضروری ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات