کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی آنے کے باوجود پابندیوں میں نرمی نہیںکی جائے گی، جسنڈا آرڈن

پیر 6 اپریل 2020 14:45

کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی آنے کے باوجود پابندیوں میں نرمی نہیںکی ..
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی آنے کے باوجود عائد کردہ سخت اقدامات میں نرمی نہیں کی جائے گی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ دن کے دوران ملک میں کورونا سے متاثرہ نئے 67 کیسزز سامنے آئے ہیں یہ تعداد سب سے کم بتائی جارہی ہے ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد صرف ایک سو تک ریکارڈ کی گئی ہے اور صرف ایک کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پابندی کے دوران لوگوں کو صرف ضروری سامان لانے کے لئے سپر مارکیٹوں میں جانے کی اجازت ہے اور ہر ایک کو دوسرے شخص سے 2 میٹر (7 فٹ) کے فاصلے پر رہنے کی ضرورت ہے۔نیوزی لینڈ میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 5 5 ملین کی آبادی کو چار ہفتوں کے لیے مارچ کے آخر میںلاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا، سکولوں اور دفاتر کو ایک ماہ تک بند رکھنے کے ساتھ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو بڑے جرمانے اور یہاں تک کہ جیل بھیجنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔