کوچ مکی آرتھر کا سر لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو گھروں میں ٹریننگ کا ٹاسک

پیر 6 اپریل 2020 14:45

کوچ مکی آرتھر کا سر لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو گھروں میں ٹریننگ کا ٹاسک
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈائون میں اپنے گھروں میں ٹریننگ کا ٹاسک دیا ہے تاکہ ان کی فٹنس برقرار رہے۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو فٹنس کے لئے ’ٹیلر میڈ پروگرامز ‘دے دیے گئے ہیں تاکہ اگر اس سال انڈین پریمیئر لیگ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز ہوتے ہیں تو وہ تازہ دم ہوں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہر ایک کھلاڑی کو انفرادی فٹنس اور ایکسرسائز پلان بھیج دیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کی کمزوریوں اور طاقت کے معاملات بھی زیر بحث لائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ تمام معاملات کی خود نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :