پاکستان کی ٹیبل ٹینس فیملی کا ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے پر کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات اور احتیاط برتنے کا پیغام

شبنم بلال اور شوہر بلال یاسین نے گھر کے ڈائننگ روم میں ٹیبل ٹینس کھیلی ، ایک ساتھ ٹیبل ٹینس کھیل کر ٹیبل ٹینس ڈے منایا

پیر 6 اپریل 2020 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان کی ٹیبل ٹینس فیملی کی جانب سے ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات اور احتیاط برتنے کا پیغام دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر ٹیبل ٹینس فیملی کی اہم فرد ماں نیشنل چمپئن شبنم بلال اور ان کے شوہر بلال یاسین نے گھر کے ڈائننگ روم میں ٹیبل ٹینس کھیلی اور ایک ساتھ ٹیبل ٹینس کھیل کر ٹیبل ٹینس ڈے منایا۔پاکستانی ٹیبل ٹینس فیملی کا عالمی ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر کہا کہ کورونا کے باعث ہماری طرح گھر میں ٹیبل ٹینس کھیلیں۔اس موقع پر شبنم بلال کا کہنا تھا کہ گھروں میں رہیں اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔