الیکشن کمیشن نے لاک ڈائون کے باعث 13تا 15 اپریل تمام کیسز کی سماعت ملتوی کر دی

پیر 6 اپریل 2020 14:53

الیکشن کمیشن نے لاک ڈائون کے باعث 13تا 15 اپریل تمام کیسز کی سماعت ملتوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) الیکشن کمیشن نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈائون کو مدنظر رکھتے ہوئی13 سے 15 اپریل تک کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق صوبوں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں14 اپریل تک توسیع اور کرونا وائرس سے بچائو کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اورتمام متعلقہ وکلا کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان کیسز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔