الیکشن کمیشن، دفتر کے اوقات صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک کرنے، بیمار اور بزرگ سٹاف کو گھروں سے کام کرنے کی تاریخ میں 14 اپریل تک توسیع

پیر 6 اپریل 2020 14:53

الیکشن کمیشن، دفتر کے اوقات صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک کرنے، بیمار اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) الیکشن کمیشن نے دفتر کے اوقات صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک کرنے، بیمار اور بزرگ سٹاف کو گھروں سے کام کرنے کی تاریخ میں 14 اپریل تک توسیع کردی، الیکشن کمیشن میں تعینات تمام خواتین کو بھی14اپریل تک چھٹی دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ 24 مارچ کو جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے جینڈر، پروٹوکل، ٹریننگ ونگز کو بھی 14اپریل تک بند رہیں گے ،بیمار ملازمین کو دفتر آنے سے استشنی حاصل ہوگا۔

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین14 اپریل تک دفتر آئیں گے، 50 فیصد ملازمین 6 اپریل تک چھٹی پر ہوں گے ۔ سکیورٹی عملہ بھی 50 فیصد کم کردیا گیا، دفتر اموری کو مدنظر رکھتے ہوئے حاضری کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔