عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے، وقار یونس

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کی کروانے کا سوچا جاسکتا ہے، بالنگ کوچ کی گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 اپریل 2020 15:31

عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے، وقار یونس
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6اپریل2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقاریونس نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سڈنی سے ملکی میڈیا سے آن لائن گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا حکم دیں گے اس پر عمل کروں گا، عمران خان ہی پاکستان کو کورونا وائرس کے سبب بنی اس مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔

وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کی کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔وقار یونس نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑی شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا اور شرجیل خان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے۔وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سفراز احمد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کی پرفارمنس پاکستان سپر لیگ میں میں تسلی بخش نہیں رہی تاہم وہ مزید محنت کرکے قومی ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔