کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے ‘شہبازشریف

کورونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں ‘صدر (ن) لیگ

پیر 6 اپریل 2020 16:34

کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے ‘شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف نے ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے ۔کورونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں ۔حکومت کورونا کے خلاف جنگ کیسے جیتے گی اگر اپنی فوج کو ہتھیار نہیں دے گی ۔

(جاری ہے)

اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ڈالنے والوں پر تشدد کی منطق سمجھ سے باہر ہے ۔تشدد، ڈنڈے، گالی اور تقریروں سے کورونا کا مقابلہ نہیں ہوسکتا ۔کب سے توجہ دلارہا ہوں کہ خدارا ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچائیں ۔قوم پر رحم کریں، سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے، حالات کی سنگینی کا ادارک کیاجائے ۔متاثرہ ڈاکٹرز سے دلی ہمدردی ک اظہارکرتا ہوں، دلی دکھ ہے کہ ان کے ساتھ یہ ہوا۔ہم ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی قربانی، دن رات محنت اور قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :