عوام کوروناوباء سے بچنے کیلئے گھروں تک محدودرہیں‘ انصرمجیدخان

کوروناوائرس کے مریضوں کی بڑی تعدادکاصحت یاب ہوکرگھروں کوواپس جانامثبت پہلوہے‘وزیرمحنت وانسانی وسائل

پیر 6 اپریل 2020 16:37

عوام کوروناوباء سے بچنے کیلئے گھروں تک محدودرہیں‘ انصرمجیدخان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے کہاہے کہ عوام کوروناوباء سے بچنے کیلئے گھروں تک محدودرہیں، پاکستان میں کوروناوباء پرقابوپانے کے حوالے سے آئندہ دوہفتے انتہائی اہم ہیں، محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹرزبھی کوروناوباء کے شکارمریضوں کی خدمت کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق کوروناوباء سے بے روزگارہونے والے مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حالات کے پیش نظرمعاشی سیکٹرکیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔حکومت کوروناوباء سے پیداہونے والی صورتحال کالمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداردن رات کوروناوائرس پوقابوپانے کیلئے متحرک ہیں۔ انصرمجیدخان نے کہاکہ آج ہمیں کوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرعمل درآمدکرکے حکومت کاساتھ دیناہے۔ موجودہ صورتحال میں تمام تراختلافات سے بالاترہوکرملکی مفادمیں سوچناہوگا۔ صوبائی وزیر نے کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام متحرک اورفیلڈمیں فرائض سرانجام دینے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کیا۔ کوروناوائرس کے مریضوں کی بڑی تعدادکاصحت یاب ہوکرگھروں کوواپس جانامثبت پہلوہے۔